لبنان میں زور دار دھماکے، 10 افراد جاں بحق، کئی زخمی

عرب ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بڑے اور انتہائی خوفناک دھماکوں نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے شہر بیروت میں ایک بہت بڑا دھماکہ ہوا ہے جس نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، دھماکے کی شاکنگ ویوز کی وجہ سے کئی گھروں، دکانوں ، دفاتر کو نقصان پہنچا، دھماکے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے سے کئی سو افراد، زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں بیروت میں ہونے والے دھماکے کی شدت دیکھی جاسکتی ہے،ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ کس طرح آبادی والے علاقے میں دھویں کا بہت بڑا بادل نمودار ہوا۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پاس موجود سمندر کا پانی بھی اچھل کر باہر آگیا ،بظاہر دیکھنے میںیہ ایٹمی دھماکے جیسا لگ رہا تھا ،لیکن ماہرین کے مطابق یہ ایٹمی دھماکہ نہیں تھا ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment