سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا 5 اگست کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے 5 اگست کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ 5اگست کا دن ہندوستان کے ماتھے اور دامن پر سیاہ ترین داغ کی حیثیت رکھتا ہے، 5اگست کشمیر کی تاریخ میں ہندوستان کا ظلم نو اور یوم استحصال کے طور پر جانا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ 5اگست کے روز کامل یکجہتی کے اہتمام پر کشمیری عوام اہل پاکستان ، افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں، مقبوضہ جموں وکشمیر کے مزاحمت کاروں اور حریت قیادت کو ساری قوم کا سلام اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

سردار عتیق احمد خان نے مزید کہا کہ عالمی برادری سے کشمیر کے انسانی اور سیاسی حقوق بحال کروانے کی پرزور اپیل کرتے ہیں، پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ جموں وکشمیر کے عوامی جذبات کا ترجمان اور آئینہ دار ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment