علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی میں جنس تبدیلی کے بعد شادی کے معاملے پر دائر پٹیشن میں علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردے ہیں جبکہ عدالت نے علی آکاش کے میڈیکل کو روکنے کے لئے دائر درخواست کو مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں تبدیلی جنس کے بعد شادی پر دائر پٹیشن پر سماعت پر علی آکاش عرف عاصمہ بی بی میں مسلسل چوتھی بار عدم حاضری کے باعث عدالت کا برہمی کااظہار کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئےایس ایچ او ٹیسکسلا اور ایس ایچ او گارڈن ٹاون کو علی آکاش کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم کردیا۔

عدالت نے سی سی پی او لاہور کو احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت جاری کردیکیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی نہیا علی کے وکیل راجہ حسیب سلطان نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہ علی آکاش کا مختار نامہ طلاق نامہ سمیت تمام عدالت میں جمع کروانے کاغذات پر دستخط مختلف ہیں، راجہ حسیب سلطان کا کہنا تھاکہ علی آکاش کے وکیل کی جانب سے میڈیکل بورڈ کو روکنے کیلئے دائر درخواست کو عدالت عالیہ نے مسترد کردیا۔

نہیا علی کے وکیل کامزید کہنا تھاکہ ابھی شادی کا معاملہ مشکوک ہے طلاق کی کوئی قانونی حیثت نہیں،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے رٹ پٹیشن کی سماعت کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment