ایف بی آر نے پریس میں چھپنے والی خبروں کی تردید کر دی

ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے حوالے سے ادارے نے وضاحت کر دی۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ایف بی آر اصلاحات کے حوالےسے پریس کے کچھ حصے میں چھپنے والی خبروں کی پرزور تردید کی ہے اور وضاحت جاری کی ہے کہ ایف بی آر اصلاحات پر ایف بی آر کے سینئر حکام کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ پریس میں اس حوالے سے چھپنے والی خبریں بے بنیاد اور غلط معلومات پر مبنی ہیں۔

ایف بی آر نے وضاحت میں مزید کہا کہ ایف بی آر کے سینئر حکام کی وزیراعظم دفتر کے متعلقہ حکام سے ملاقات ہوئی تھی جس میں ایف بی آرمیں جاری اصلاحات کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی۔

مزیدواضح کیا گیا ہے کہ ایف بی آر افسران نے مجوزہ اصلاحاتی ڈھانچہ مسترد نہیں کیا بلکہ مشاورت کے ساتھ اس میں بہتری لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اسی وجہ سے اصلاحات پر تسلسل سے مشاورت جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment