بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بدستور جاری، تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 6 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج کی تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے تازہ واقعے میں ایک بار پھر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، بھارتی فائرنگ سے فتح پور گائوں کی 18 سالہ لڑکی شہید ہوگئی جبکہ دو خواتین اور 2بچیوں سمیت 6 معصوم شہری زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی جارہی تھی، اعدادوشمار خے مطابق اس سال اب تک 1877 بار ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں، جن میں اب تک 6 خواتین اور 5بچوں سمیت 15 شہری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 46 خواتین اور 37 بچوں سمیت 144 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment