بھارت نے 72 سالوں سے کشمیر پر جبراً قبضہ کر رکھا ہے،محمد میاں سومرو

سرپرست اعلی کشمیر یوتھ فورم اور وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کہا کہ بھارت نے 72سالوں سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیریوں کو جبرا غلام بنا کر رکھنے کیلئے ظلم و ستم کے تمام ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے آئین میں تبدیلی کر کے آرٹیکل370اور 35A کے تحت کشمیر کو بھارت کا حصہ ڈکلیئر کرنے کی بھونڈی اورناکام کو شش کی ہے ۔

محمد میاں سومرو نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا جدو جہد آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔بھارتی حکمرانوں نے بوکھلاہٹ میں گذشتہ ایک سال سے وادی کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم نئے جذبہ اور عزم کیساتھ بھارتی مظالم کے خلاف صف آرا ہے، کشمیریوں کی امنگ کے مطابق کشمیر بنے گا پاکستان ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment