شاہد خاقان عباسی نے نیب کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

ایل این جی ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہو سکی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس ادارے کو فوری ختم نہ کیا گیا تو یہ ادارہ پاکستان کو ختم کر دے گاْ۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہونا تھی تاہم جج محمد بشیر رخصت پر ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج اعظم خان نے سماعت بغیر کارروائی 7 ستمبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے نیب کو ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا آخری موقع دے رکھا تھا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دوسال ہوگئے انکوائری ہورہی ہے ابھی ریفرنس دائر نہیں ہوا، نیب کا مشکورہوں جس نے ارب پتی لوگوں کی لسٹ میں شامل کردیا، پہلے ہی اپنی تمام بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ دے چکا ہوں،، نیب کو دوسال بعد کیسے یاد آیا، انہیں پتہ ہی نہیں کہ ایم ڈی پی ایس او کو منسٹر نہیں لگاتا،انھوں نے نیب کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت جیسے نام اسٹیبلشمنٹ کیلئے استعمال ہوتے ہیں، یہ تو پرانی بات ہے اب تو لوگ سیدھا نام لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment