وفاقی پولیس نے پولیس ملازم بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 4 ملزمان دھر لیے

ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ کھنہ پولیس کی کاروائی، جعلی سی آئی اے پولیس ملازم بن کر شہریوں کے ساتھ وارداتیں کرنے والے چار ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جعلی سی آئی اے پولیس ملازم بن کر شہریوں کے ساتھ وارداتیں کرنے والے  چار ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونشن برآمد ببی برآمد کر لیے گئے، ملزمان میں عدیل عباسی، حسیب عرفان اور راحیل شامل ہیں۔

ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان خود کو سی آئی اے کے ملازم ظاہر کرکے لوگوں کو بلیک میل کرتے پیسے لے کر چھوڑ دیتے تھے، ملزمان نے دو افراد کو زبردستی گھر سے اٹھا کر اپنے فلیٹ میں بند کردیا اور ڈرا دھمکا کر رقم طلب کرتے رہے، ملزمان نے اپنی قید میں رکھے ہوئے افراد پر تشدد اور ان کو ڈکیت ثابت کرنے کے لیے ان کی ویڈیو بھی بناتے رہے، ملزمان نے اٹھائے ہوئے افراد کے  اے ٹی ایم سے رقم نکلانے کی کوشش کرتے رہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد شہروں کے ساتھ وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی، کاروائی اے ایس پی محمد عثمان ٹیپو کی نگرانی میں ایس ایچ او مرزا گلفراز معہ غلام مصطفی ایس آئی و ٹیم نے کی۔ ائی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment