پاکستان کی بھارت کو ایک بار پھر کلبھوشن کے لیے وکیل کرنے کی پیشکش

پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل کرنے کی پیشکش کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق بھارت سے سفارتی رابطہ کیا گیا ہے، تاہم بھارت نے جواب نہیں دیا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ سیاسی نقشہ وقت کی ضرورت تھی، چاہتے ہیں او آئی سی مسئلہ کشمیرپرقائدانہ کردارادا کرے۔انہوں نے افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت بھی کی۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق کلبھوشن کے لیے وکیل مقرر کرنے کے لیے بھارت سے سفارتی رابطہ کیا ہ، تاہم بھارت کی جانب سے جواب تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے سیاسی نقشے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے چاہتا ہے، او آئی سی سے بہت توقعات ہیں، انہوں نے سلامتی کونسل کے ارکان بالخصوص چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ افغانستان سے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کےلیے پرعزم ہیں، لبنان دھماکوں میں ایک پاکستانی بچہ بھی شہید ہوا۔دفتر خارجہ کے نئے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment