مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے

صوبوں کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ساڑھے سات ماہ کی تاخیر کے بعد آج ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس قریباً آٹھ ماہ بعد طلب کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران کان مشترکہ مفادات کونسل کے 42 واں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، اٹارنی جنرل اور حکام شرکت کریں گے۔ اس اہم اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف قومی سطح کی حکمت عملی پرغور ہو گا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کی طرف سے ایف بی آر کے غیر مجاز طریقہ کار کے ذریعے کٹوتی کے معاملہ پر غور کیا جائے گا جبکہ حکومت سندھ کی اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے وزیر اعظم کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ساڑھے 7 ماہ بعد طلب کرنا خلاف آئین ہے۔ آئین کے مطابق وزیراعظم کو ہر 90 روز میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا لازمی ہے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں تاخیر کر کے آئین کے آرٹیکل 154-3 کی خلاف ورزی کی ہے۔مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپیل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment