نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان آج اسلام آباد میں مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے

اسلام آباد:نگران وزیر اعلیٰ میر افضل گلگت بلتستان آج اسلام آباد میں مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ جس میں وزیر اعلیٰ میر افضل گلگت بلتستان آج اسلام آباد میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کی زیر صدارت الگ الگ اجلاسوں میں شرکت کریں گے، ایوان صدر میں اجلاس دوپہر تین بجے ہوگا، اجلاس میں فیڈرل ٹاسک فورس کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت بلتستان نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور فیملی پلانگ سے متعلق امور زیر بحث لائے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس پانچ بجے ہوگا وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا، وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا،

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے مزید بتایا کہ اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق نئی ایس او پی ایز پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی، گلگت بلتستان میں کرونا ایس او پیز کے مطابق سیاحت کھولنے کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment