وفاقی پولیس نے کار چوروں کا خطرناک گروہ پکڑ لیا

اسلام آباد اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی بڑی کارروائی، کار چوری میں ملوث بین الصوبائی خطرناک تین رکنی گروہ باسط عرف باسطا گینگ گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کار چوری میں ملوث بین الصوبائی خطرناک تین رکنی باسط عرف باسطا گینگ گرفتار کر لیا، گینگ میں باسط عرف باسطا, شہاب ظفران اور محمد رمضان شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی10 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کر لیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ یہ گینگ چوری شدہ گاڑیاں خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے تھے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مزید گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، جن کی برآمدگی کے لیے کوشیش تیز کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی ایس پی انویسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی حاکم خان اور انچارج اے سی ایل سی ملک لیاقت علی اور ٹیم نے کی، ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس ٹیموں کو شاباش دی، ڈی آئی جی آپریشنز کار چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment