اینٹی نارکوٹیکس فورس کی ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں

اے این ایف کی ملک بھر میں 12 کاروائیاں، کارروائیوں کے دوران 484.398کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹیکس فورس نے بتایا ملک بھر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 12 کارروائیوں کے دوران 484.398کلوگرام منشیات برآمد کر لیں، اس دوران منشیات کے کاروبار میں ملوث 7 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ بر آمد شدہ منشیات میں 684گرام ہیروئن، 302.4کلو گرام چرس، 181.35کلوگرام ایمفٹا مائن(آئس)،3807 ایمپولس میڈازولم انجکشن، 500ایمپولس میڈازولم ڈورمیکم انجکشن،198ایمپولس انجکشن اور3000 کوڈین گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان نے تفصیلات میں مزید بتایا کہ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 24.172ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment