سرحد پار افغانستان سے فائرنگ، ایک پاکستانی فوجی شہید

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سرحد پار افغانستان سے کی جانے والے فائرنگ میں ایک پاکستانی فوجی شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، اس واقعے میں افغان علاقے سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی اور مارٹر بھی فائر کیے گئے۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد کی لمبائی تقریباﹰ 2600 کلومیٹر ہے۔اب افغانستان سے شدت پسندوں کے پاکستان میں داخلے کو روکنے کے لیے پاکستان اس سرحد پر باڑ تعمیر کر رہا ہے، جس پر کابل حکومت کو اعتراض ہے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی افغانستان کی سرحد سے پاکستانی علاقوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جس میں پاک فوج کی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی پاک فوج کا ایک فوجی صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ملکی سکیورٹی دستوں کی ایک چیک پوسٹ پر سرحد پار افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ سے شہید ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment