اراکین قومی اسمبلی نے سابق رکن قومی اسمبلی سید افتخارالحسن کی وفات پر خراج عقیدت پیش کیا

قومی اسمبلی میں اراکین نے سیالکوٹ سے سابق رکن قومی اسمبلی سید افتخارالحسن عرف "زارے شاہ "کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوۓ انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے حق میں تعزیتی قرارداد متفقہ منظور کی گئ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں منعقد ہوا۔تعزیتی قرارداد ن لیگ کے مرتضی جاوید عبادی نے پیش کی ۔قرارداد میں ان کی سیاسی اور پالیمانی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی مغفرت کے کۓ دعا کی گئ۔

قرارداد کی تجویز شازیہ مری نے پیش کی تھی۔مرتضی جاوید عباسی ،بابر اعوان ،راجہ پرویز اشرف ،شہریار افریدی،خواجہ آصف،روحیل اصغر،عامر ڈوگر،اور دیگر نے سید افتخار الحسن کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے مشکلات کا سامنا کیا لیکن ن لیگ سا تھ نہیں چھوڑا۔انھوں نے صاف شفاف زندگی گزاری۔کافی عرصہ سے نیب کے ہاتھوں پریشان تھے۔اپنی صفائ کے لۓ انہوں نے بہت کچھ کہا۔اللہ نے ان کی سن لی انسان نے نہیں سنی۔

انہوں نے کہا کہ سید افتخارالحسن ایک مذہبی شخصیت تھی ۔انتخابات میں ساری زندگی ناقبل شکست رہے۔اللہ ان کو اپنی غریق رحمت میں جگہ عطا کرے۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment