مری میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کا ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے

اینٹی نارکوٹکس فورس کا مری کے علاقے مانگا میں منشیات اسمگلروں کے خلاف آپریشن، اسمگلروں کی جانب سے اے این ایف اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاعات پر مری کے علاقے مانگا میں منشیات اسمگلروں کے خلاف آپریشن شروع کیا تو اسمگلروں نے اے این اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، اے این ایف اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرکے چھ اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

اسمگلروں کی جانب سے اے این ایف اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے اے این ایف اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ اے این ایف نے کروڑوں روپے کی منشیات بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment