راولپنڈی:اوباش لڑکے نے سر عام لڑکی کو برہنہ کر کے ویڈیو بنائی، پولیس حرکت میں آگئی

راولپنڈی تھانہ وارث خان کی حدود میں سید پوری گیٹ میں اوباش نوجوانوں نے سرعام لڑکی کو بے لباس کر دیا، نشے میں دھت نوجوانوں نے سترہ سالہ لڑکی کے کپڑے اتارے، نازیبا حرکات کی ویڈیو بھی بنائی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان کی حدود میں سید پوری گیٹ میں اوباش نوجوانوں کی جانب سے سرعام لڑکی کو بے لباس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی، مقدمہ ملزمان ارسلان عرف عینی اور محسن کے خلاف درج کیا گیا،

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر چھاپہ مارا گیا، ملزمان کی گھر والوں نے مزاحمت بھی کی،ملزمان نے فوری عبوری ضمانتیں کروائیں لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس سے چھری کی نوک پر زیادتی کی تھی، متاثرہ لڑکی کے بیان کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ میں بے سہارا ہوں تین یتیم بھائیوں کی واحد کفیل ہوں، رات کے وقت کسی کے گھر میں کام کرکے واپس آرہی تھی کہ ملزمان نے چھری کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا، میرا کوئی سہارا نہیں، ملزمان نے دھمکیاں دیں اس لئے خاموش رہی، پولیس نے سوشل میڈیا پر ۔ویڈیو دیکھ کر مجھ سے رابطہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment