اسلام آباد ہائی کورٹ:کلبھوشن کو وکیل فراہم کنے کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی وزارت قانون کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دیدیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی وزارت قانون کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے، بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہونگے۔

عدالت نے حکومت پاکستان کو بھارتی حکومت کو کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرنے کیلئے ایک اور موقع دینے کی ہدایت کر رکھی ہے، گزشتہ سماعت کے تحریری حکم نامہ میں عدالت نے قرار دیا تھا کہ اس موقع پر عدالت کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرنے سے گریز کرتی ہے جبکہ مناسب ہو گا کہ بھارتی حکومت خود کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرے، عدالت نے حکم نامے میں لکھا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو شفاف ٹرائل ملنا انکا حق ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment