اسلام آباد نشے میں دھت شخص کی گیسٹ ہاؤس پر فائرنگ

ایف سیون تھری گیسٹ ہاؤس پر فائرنگ کا معاملہ، ایف سیون کے رہائشی سلمان چیمہ نامی شخص نے نشہ میں دھت ہو کر گیسٹ ہاوس پر فائرنگ کی جس سے کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون کے رہائشی سلمان چیمہ نامی شخص نے نشہ میں دھت ہو کر گیسٹ ہاوس پر فائرنگ کی جس سے کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ کوہسار شبیر احمد تنولی نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، ملزم کو گرفتار کرکے قبضہ سے اسلحہ و ایمونشن برآمد کرلیا

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے شراب پی رکھی تھی اور اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھا جس کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment