بھارت میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

ائر انڈیا ایکسپریس بوئنگ 737-800 مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا ایکسپریس بوئنگ 737 مسافر طیارہ بھارتی ریاست کیرالا میں کاری پور ہوائی اڈے پر کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔بدقسمت طیارہ دبئی ائیرپورٹ سے 14: 14 بجے روانہ ہوا اور اپنی منزل پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں 180 افراد سوار تھے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق طیارہ حادثے کے نتیجے میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدقسمت طیارہ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 13.7 سال پرانا ہے، جسے نومبر 2006 میں ایئر انڈیا ایکسپریس کے حوالے کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment