اٹک : مسافر گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

راولپنڈی سے ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ(ناڑہ) جانے والی مسافر بس کا مسافر وین کے ساتھ تصادم، 2 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ(ناڑہ) جانے والی مسافر بس کا مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے شدید تصادم ہوا، تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔دونوں گاڑیوں کو کامل پور چوکی کے پاس حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں مسافر وین مکمل تباہ ہو گئی

ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا جس میں دونوں گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرائیں جس کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار 1 مرد اور 1 عورت جاں بحق جبکہ 2 عورتوں سمیت 5افراد شدید زخمی ھو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment