اسلام آباد پولیس نے منشیات کا بڑا ڈیلر گرفتار کر لیا

اسلام آباد:تھانہ گولڑہ پولیس نے ایک کاروائی کے دوران خیبر پختون خواہ سے چرس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے یسین نامی بڑے ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی پولیس نے خیبر پختون خواہ سے چرس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے یسین نامی بڑے ڈیلر کو گرفتار کر لیا، منشیات ڈیلر کے قبضے سے تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی ایس پی صدر زون کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او گولڈہ شمس اکبر معہ ٹیم نے کی، آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment