ٹائیگر فورس ڈے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد، چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی، معاون خصوصی کو 9 اگست کو منائے جانے والے ٹائیگرز فورس ڈے اور ملک گیر شجرکاری کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں 9 اگست کے حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، وزیراعظم کی کال پر لبیک کہتے ہوئے لاکھوں نوجوان رضاکارانہ طور پر میدان میں موجود ہیں۔

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح اور ماحولیات کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کے انقلابی ایجنڈے کے بنیادی اجزاء ہیں، توانائی اور صلاحیتوں سے بھرپور یہ نوجوان ملک و ملت کی اٹھان کا وسیلہ بنیں گے،ماحولیاتی تغیرات کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کیلئے اشجار و جنگلات کی افزائش وقت کا اہم تقاضا ہے،قومی خدمت کے جذبے سے سرشار یہ نوجوان ملک بھر میں درخت لگا کر آئندہ نسلوں کو تحفظ اور سلامتی کا پیغام دیں گے۔

سیف اللہ خان نیازی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف فراہمی تعلیم سے انتظامِ روزگار تک کے ہر مرحلے پر اپنے نوجوانوں کیساتھ ہیں، اپنے نوجوانوں کی فلاح و ترقی کیلئے مزید توانائیاں صرف کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment