آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد:آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، اجلاس محرم الحرم کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں محرم الحرم کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ،اے آئی جیز،ایس ایس پیز، ایڈیشنل ایس پی اور زونل ایس پیز نے شرکت کی، آئی جی نے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کو محرم الحرم کے حوالے سے جامعہ سیکورٹی پلان مرتب کرنے اور تمام انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

آئی جی اسلام آباد پولیس نے ہدایات جاری کرتےہوئے کہا کہ ضلع بھر کی امام بارگاہوں کے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں،امام بارگاہوں اور جلوسوں پر ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس کے افسران و جوانوں کو سپیشل کارڈ جاری کیے جائیں، ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے جلوسوں کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں، امام بارگاہوں اور جلوسوں پر سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے مکمل نگاہ رکھی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ امام بارگاہوں میں ہر قسم کی ٹریفک کے داخلے کو بند کیا جائے، اردگرد خاردار تاریں لگائی جائیں، جلوسوں کے راستے میں آنے والی تمام عمارتوں کی چھتوں پر پولیس فورس کے جوان تعنیات کیے جائیں، جلوسوں کے راستوں کی جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹ کے ذریعے سرچنگ کرائی جائے، جلوس میں شامل ہونے والے تمام عزاداران کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، امام بارگاہوں میں حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے، زونل ایس پیز جلوسوں کے اوقات کی پابندی کے لئے امام بارگاہوں کے منتظیمن سے میٹنگ کریں۔

آئی جی نے مزید ہدایات جاری کرتےہوئے کہا کہ ڈی جی سیف سٹی محرم الحرم کے موقع پر ضلع بھر کی سیکورٹی کی کیمروں سے مانیٹرنگ کروائیں، اے آئی جی سپیشل برانچ امام بارگاہوں میں واک تھرو گیٹ و دیگر حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں، سیکورٹی انتظامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ایس ایس پی ٹریفک جلوسوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کریں، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محرم الحرم کے دوران لاجسٹک سپورٹ فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment