سندھ میں سیلاب، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

پاک فوج کے دستے دادو کے مختلف علاقوں میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کے لئے امدادی کارروائیاں میں مصروف ہیں، آرمی انجینئرز کے جوان کشتیوں کے ذریعے سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیساتھ ساتھ طبی امداد اور کھانا بھی فراہم کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع دادو میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال میں پاک فوج کے دستے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق نئی گاج ڈیم کے بند ٹوٹنے سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا رہی ہے، آرمی انجنئرز کی کشتیاں سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہی ہیں، متاثرہ علاقے میں طبی سہولیات کے لئے میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، جہاں متاثرین کا چیک اپ کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ سندھ کے ضلع دادو میں کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے ہیں، تحصیل جوہی کے علاقے کاچھو کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ کئی دیہات متاثر اور متعدد زیر آب آگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment