اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن ، 5 منشیات فروش گرفتار

اسلام آباد : تھانہ کوہسار پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،پولیس ٹیموں نے سیدپور گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسلام پولیس کے تھانہ کوہسار کی پولیس ٹیموں نے سیدپور گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، منشیات فروشوں کے قبضہ سے 10000 گرام سے زائد چرس و اسلحہ و ایمونشن برآمد کر لیں، گرفتار ملزمان میں حیات محمد، قاسم خان ،شفقت حسین،قائم علی اورعدوس شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق منشیات فروش اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چرس سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ کاروائی اے ایس پی میڈم ڈاکٹر عقیلہ نقوی کی نگرانی میں ایس ایچ او شبیر احمد تنولی معہ اے ایس ائی رانا سلیم ،اے ایس ائی رانا راشد اور جوانوں نے کی، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ٹیموں کو شاباش دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment