راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ریلیز

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے یوم آزادی کے موقع پر نیا ملی نغمہ ریلیز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے یوم آزادی کے موقع پر نیا ملی نغمہ "اے میری سرزمین” ریلیز کر دیا۔ یہ نغمہ انہوں نے گلوکارہ آشیہ خان کیساتھ گایا ہے، ملی نغمے کی ویڈیو ریکارڈنگ مینار پاکستان پر کی گئی، آشیہ خان طویل عرصے بعد دوبارہ شوبز میں آئی ہیں اور انہوں نے واپسی پر اپنا پہلا گانا ریکارڈ کرایا۔

گلوکار آشیہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میری واپسی شاندار انداز سے ہوئی ہے اور مجھے راحت فتح علی خان جیسے لیجنڈ گلوکار کے ساتھ گانے کا موقع ملا، میرے لئے یوم آزادی بہت خوشیاں لے کر آیا ہے، میں اب باقاعدگی سے گلوکاری جاری رکھوں گی ۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ گانا جشن آزادی 2020 کا تحفہ عوام کو دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment