لاہور:موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کی فراہمی معطل

موسلادھار بارش سے لاہور کے مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔بادل برستے ہی لیسکیو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا، کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارشوں سے لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جن میں ایئر پورٹ ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، جی ٹی روڈ، ایک موریہ پل، حاجی کیمپ اور اچھرہ سمیت دیگر مقامات شامل ہیں ۔ شاہراہوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انڈر پاسز اور دیگر مقامات پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں پھنس گئیں۔

شدید بارش کے بعد لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا، بیشتر علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے، پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔تیز بارش کے بعد اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment