چمن بم دھماکہ،5 افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن کے مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس آفیشل محمد محسن نے بتایا کہ نامعلوم شدت پسندوں نے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو چکے ہیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چمن کا علاقہ مال روڈ کافی گنجان آباد ہے اور عام دنوں میں یہاں کافی گہما گہمی ہوتی ہے۔

چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری حزب الاحرار نے قبول کر لی، حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسفزئی نے میڈیا کو ایک پیغام کے ذریعے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔

حزب الاحرار کے ترجمان نے یہ دعویٰ کیا کہ ھم نے دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، مگر دوسری طرف دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان گزشتہ کچھ عرصے سے بدامنی کا شکار ہے، جس کے پیچھے بیرون دشمنوں کا ہاتھ ہونے کے بارے میں وزیراعظم عمران نے بھی نشان دہی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment