وفاقی پولیس نے جنسی زیادتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لیے

تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین سے زبردستی زیادتی کا معاملہ، وفاقی پولیس کی جانب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان میں راسب ،عمران اور عادل کوثر شامل ہیں۔

ترجمان پولیس نے جنسی زیادتی کے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ شیر دھمیال میں 6 مسلح افراد شہری کے گھر داخل ہوئے اسلحہ کی نوک پر تمام افراد کو ایک کمرے میں بندہ کردیا، گھر میں موجود دو خواتین سے زبردستی زیادتی کی اور جاتے ہوئے گھر میں موجود ایک لاکھ روپے نقدی طلائی زیورات اور موبائل فونز بھی ساتھ لے گئے۔

وفاقی پولیس نے اختر نامی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی رخسار مہدی کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی۔ تشکیل دی گئی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے واردات میں شامل تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔واردات میں شامل دیگر تین ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے۔ راسب اور عمران اس سے پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں اور گینگ ریپ میں چالان یافتہ ہیں۔ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment