علامہ اقبال یونیورسٹی سے سات سو ملازمین برطرف

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سات سو کے قریب ڈیلی ویجر ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ضیاءالقیوم نے یونیورسٹی میں ڈیلی ویجز ملازمین کو بغیر نوٹس کے ایک ای میل کے ذریعے برطرف کر دیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے نکالے گئے ملازمین نے یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، برطرف کیے گئے ملازمین کا کہنا تھا کہ ھم دس سال سے اس ادارے میں نوکری کر رہے تھے، ھمیں بغیر وجہ بتائے نوکری سے نکالا گیا۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ھماری جگہ پر نئے ملازمین بھرتی کر رہی ہے۔

ملازمین تنظیموں کے مطابق حالیہ کرونا وباء کے پیش نظر جہاں پہلے ہی ملازمت پیشہ لوگ کٹھن حالات سے دوچار ہیں ان کو یوں بلاجواز فارغ کرنا ظلم و نا انصافی ہے۔ وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس اس واقعہ کا نوٹس لیں اور برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment