پاکستان کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ سجنے کو تیار

کرونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ پھر سجنے کو تیار ہے۔

کرکٹ کے بعد اب دنیا کا مقبول ترین کھیل باکسنگ کا انٹرنیشنل میلہ بھی پاکستان میں سجے گے۔ عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان نے 3 اکتوبر کو پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل باکسنگ شو اسلام آباد میں کرانے کا اعلان کردیا۔باکسنگ شو کا بڑا ٹاکرا ڈبلیو بی سی ٹائٹل فائٹ ہوگی، جس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے باکسنگ چیمپئن ایشین بوائے عثمان وزیر کا مقابلہ نامور انٹرنیشنل باکسر کے ساتھ ہوگا۔

عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے دوران خوب ٹرینگ کی ہے، انڑنیشنل باکسرز سے مقابلے کے لیے بالکل تیار ہوں انشاء اللہ ٹائٹل پاکستان کے نام کرونگا۔یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا خواب سجائےعثمان وزیر پاکستانی آور گلگت بلتستان حکومت سے مایوس نظر آئے،انہوں نے کہا کہ وعدے کے باجود سپورٹ نہیں کیا جا رہا۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے مایوس نیشنل باکسنگ ٹیم کے کپتان آصف ہزارہ ایمچور باکسنگ کو خیر آباد کہتے ہوئے پروفیشنل باکسنگ جوائن کرلی۔عامر خان اور عثمان وزیر نے آصف ہزارہ کو پروفیشنل باکسنگ میں خوش آمدید کہتے ہوئے انکے روشن مسقبل کی نوید سنائی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment