14 آگست کے لیے اسلام آباد پولیس کا ٹریفک پلان جاری

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی ٹریفک کو 14 اگست یوم آزادی کے لئے مشترکہ ٹریفک پلان جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان پولیس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث 13 اگست رات اور 14 اگست کو ریڈ زون غیر متعلقہ اشخاص اور غیر ضروری ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

آئی جی اسلام آباد پولیس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ ،کارریسنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ شاپنگ مالز اور مارکیٹس میں بھی معمول کے علاوہ اضافی نفری تعینات کی جائے۔ شہریوں کی مشکلات دور کرنے ٹریفک کی روانی بحال کو رکھنے کے لیے مشترکہ سپیشل سکواڈ تعینات کیے جائیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب ہدایات مین کہا گیا کہ 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کا خصوصی عملہ تعینات کیا جائے۔ پٹاخے پھوڑنے، ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ڈیوٹی پر موجود عملے سے تعاون کریں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment