نیب کی کارروائی، وزارتِ خارجہ کا سابق اہلکار گرفتار

نیب راولپنڈی نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے وازرت خارجہ کے سابق افسر طفیل قاضی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے سابق اکاؤنٹنٹ طفیل قاضی کو گرفتار کر لیا۔ملزم طفیل قاضی 2013 سے 2018 تک صوفیہ بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعنیات رہا۔

ذرائع کے مطابق ملزم طفیل قاضی نے سفارت خانے میں بطور اکاونٹینٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچایا، ملزم نے سرکاری فنڈ کا بے دریغ زاتی استعمال کیا۔نیب راولپنڈی کو یہ کیس وزارت خارجہ کی جانب سے بھیجا گیا۔

نیب راولپنڈی نے ملزم طفیل قاضی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ملزم کو آج احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment