باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا برائیڈل شوٹ

لاہور: عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے حال ہی میں ہونے والے برائیڈل شوٹ کی کچھ جھلکیاں منظر عام پر آ گئیں۔

دلہنوں کے ملبوسات اور زیورات کی وجہ سے پہچانی جانے والی معروف فیشن ڈیزائنر عائشہ ناہید کی جانب سے حال ہی میں ایک اور برائیڈل شوٹ سامنے آیا ہے۔ اس بار فوٹو شوٹ میں معروف باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے ماڈل کے فرائض انجام دیئے ہیں۔دلہن کے ملبوسات میں زیب تن فریال مخدوم کے اس شوٹ کو ’ دی رائل فیری ٹیل‘ کا نام دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں فریال دلہن کے ملبوس میں انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment