15 اگست کو سکول کھولیں گے، پرائیویٹ سکلولز ایسوسی ایشن کی دھمکی

15 اگست کو اسکول کھولیں گے، نجی تعلیمی اداروں کی ایسوسی ایشن نے فیصلے سے پیچے نہ ہٹنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز کی عہدیداران نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔
صدر اسکولز فیڈریشن پنجاب کاشف مرزا نے کہاکہ تمام تر مشاورت کے بعد 15 اگست سے ہر صورت اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا۔ پہلا ہفتہ خدشات دور کرنے کیلئے والدین کو بھی بلائیںنگے۔ اسکول ڈس انفیکٹ سمیت ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد ہوگا۔حکومت کی رٹ تسلیم کرتے ہیں، لیکن ہمیں مخالف نہ سمجھا جائے۔

خیبرپختونخوا ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ 75ملین بچے نجی تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں ، اسکول کی بندش سے تعلیم کا سلسلہ بھی رک گیا، تمام شعبے کھل گئے، تعلیمی اداروں کا اعلان بھی ہونا چاہیے۔

آل پاکستان پرائیوٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے 14اگست کو تمام نجی تعلیمی اداروں میں جشن آزادی منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment