کستمز کے 10 افسر نااہلی اور بدعنوانی کے الزام میں معطل

ایف بی آر نے نااہلی اور بدعنوانی کے الزام میں مزید 10 افسران کو معطل کر دیا ہے۔

زرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے نااہلی اور بدعنوانی کے الزام میں 10 افسران کو معطل کر دیا ہے،معطل ہونے والے کسٹمز کے 10 افسران میں سات انسپکٹرز، دو سپرنٹنڈنٹ اور ایک اپریزنگ افسر شامل ہیں۔

ایف بی آر نے بتایا کہ جولائی سے اب تک 36 افسران اور 19 اہلکاروں کو معطل اور 3 اہلکاروں کو بر طرف کیا جا چکا ہے، شفافیت کے لئے ادارے کو بد عنوان اور نا اہل عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی اور نااہلی کی نشاندہی پر فی الفور کاروائی کی جائے گی، ٹیکس گزاروں اور عوام کے ذہنوں میں ادارے کے تاثر کو بہتر بنایا جائے گا، ٹیکس گزار بغیر کسی شک و شبہ کے اپنے ذمہ کا ٹیکس ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment