روس کا کورونا ویکسین لانچ کرنے کا اعلان

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سائنسدانوں نے کورونا وئرس کی ایسی ویکسین تیار کر لی ہے جو کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا ویکسین ماسکو کی گامالیا انسٹی ٹیوٹ اور روسی وزرات دفاع کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جس کے تینوں تجرباتی مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں۔

روسی کے نائب وزیر صحت نے کہا کہ کہ روس میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کے انسانوں پر تینوں کلینیکل ٹرائلز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں اور اب اسے کل مارکیٹ میں پیش کردیا جائے گا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سرکاری ٹیلیویژن پر اعلان کیا ہے کہ ماسکو کے گیمیلیا انسٹیٹیوٹ میں تیار کی جانے والی یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور ان کی بیٹی کو بھی ویکسین کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment