پاکستان کی بھارتی فوج کے ہاتھوں تین کشمیریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں تین کشمیریوں کے ماروائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ تینوں کشمیری نوجوان مزدور تھے اور ان کا تعلق راجوری سے تھا۔ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے شوپیاں میں ایک جعلی مقابلے میں انھیں شہید کیا۔رواں سال سے اب تک قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں 200 معصوم کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہندوتوا ایجنڈے کے تحت مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی اور جائیدادوں کو تباہ کر رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہلاکتوں، تشدد، جبری گمشدگیوں اور جیلوں میں قید کرنے کی بھارتی کوششیں پہلے کامیاب ہوئیں اور نہ اب ہوں گی۔ غاصب مودی سرکار ایسے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت نہیں بدل سکے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھارتی ریاستگردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھے۔ بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کا احترام کرنے کے لیے مجبور کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment