اسلام آباد پولیس نے ممنوعہ کاروبار کرنے والا گرفتار کر لیا

اسلام آباد:تھانہ شالیمار نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں آتش بازی کا سامان قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کاروائی ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر اے ایس ائی رانا عبدالوہاب کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ ٹیم نے کی۔

ایس پی صدر زون کا کہنا ہے کہ فاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اتش بازی کے سامان کی خریدو فروخت پر پابندی عائد ہے، پابندی کی وجہ سے آتش بازی کا کاروبار ایک جرم ہے اور آتش بازی بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment