جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال

میٹرو بس سروس اپنے روٹ پر پھر چل پڑی، سستی اور آرام دہ سفری سہولت کی دوبارہ بحالی پر راولپنڈی اسلام آباد کے شہری بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے لیے جڑواں شہروں کے روٹ پر میٹروبس سروس پھر رواں دواں ہو گئی ہے۔ تقریبا 5 ماہ کی بندش کے بعد شہری سستی اور آرام دہ سفری سہولت سے مستفید ہونے لگے ہیں۔ کورنا وائرس کے باعث انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ سوار ہونے کےلیے الگ اور اترنے کےلیے دوسرا دروازہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ میٹرو بس بغیر ماسک کے داخلہ اور بس میں کھڑے ہو کر سفر کی اجازت نہیں ہے۔

میٹرو بس سروس کرونا وائرس کے باعث 23 مارچ کو بند کردی گئی تھی، بس سروس دوبارہ بحال ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی من مانیاں اور شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرنے کا سلسلہ بھی کم ہو جائے گا۔انتظامیہ کی جانب سے تعینات عملہ نے بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیساتھ ساتھ ماسک بھی پہن رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment