کراچی میں دستی بم حملہ، خاتون سمیت 7 افراد زخمی

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں جشن آزادی کے اسٹال پر دستی بم حملے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

زرائع کے مطابق گلشن حدید میں دستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کے حکام جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے حادثہ سےکریکر کے ٹکڑے اور لیور بھی ملا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دستی بم حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں روسی ساختہ دستی بم استعمال کیا گیا ہے، دستی حملہ اس سے قبل ہونے والے دستی حملوں سے مماثلت رکھتا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی، ڈی ایس پی گلبہار کے دفتر، سچل میں دکان اور لیاقت آباد 10 نمبر میں احساس سینٹر پر بھی روسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment