ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے حکام کل ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں طلب

اداروں کے نام ہاوسنگ سوسائٹیز بنا کر چلانے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے حکام کل ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں طلب کر لیے گئے ہیں۔

اداروں کے نام ہاؤسنگ سوسائٹیز بنا کر چلانے کے خلاف کیسز کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سارے ادارے زمینوں کے کاروبار میں لگے ہوئے ہیں، ایف آئی اے کو کہاں اختیار ہے کہ وہ کاروبار کریں، انہیں خود ایسے معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے اور وہ خود اس میں لگ گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے ریگولیٹر رہ گیا ہے یا نہیں؟ شہر کا ماحول تباہ کردیا گیا، حاضر سروس لوگ پراپرٹی کے کاروبار میں ملوث ہیں، کرائم ریٹ میں اضافہ بھی اسی وجہ سے ہے، یہ بہت سریس معاملہ ہے۔

کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز حکام نے عدالت کو بتایا کہ سوسائٹیز کے ملازمین نے ہاوسنگ سوسائٹیز بنائی ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ملازمین نہیں ادارے خود یہ ہاوسنگ سوسائٹیز بنا کر چلا رہے ہیں۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور سی ڈی اے حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment