پاکستان حساس اداروں نے بھارتی ہیکنگ کا سراغ لگا لیا

حساس اداروں نے بھارتی سائبر حملے کا سراغ لگا لیا ہے۔

پاکستان کی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاکستان کے حساس اداروں نے پڑوسی ملک بھارت کی طرف سے سائبر حملے کا سراغ لگا لیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کے خفیہ اداروں طرف سے سائبر اٹیک کے ذریعے پاکستان کے سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی خفیہ اداروں کی طرف سے متعدد سائبر کرائم کیے جانے والے تھے۔

پاک افواج کے میڈیا ونگ نے مزید کہا کہ پاک فوج نے سائبر حملوں کو روکنے کیلئےضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دیے ہیں، تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرکاری موبائلوں، سرکاری اہلکاروں اور فوجی اہلکاروں کے تکنیکی آلات کو ہیک کر کے دھوکہ دہی کی جاتی ہے، دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment