کشمیر پر بھارتی مظالم اب مزید برداشت نہیں کریں گے:علی امین گنڈا پور

وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی پریس کانفرنس میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اوپر اوورسیز کے تعاون سے کمپین چلا رہے ہیں۔

مفصیلات کے مطابق وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارک میں مسئلہ کشمیر پر بہت بڑا تاریخی احتجاج ہوا ہے۔ جس میں مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے رکھا ہے، جس میں بیرونی دنیا کے سامنے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ او آئی سی پر پریشنر ڈالا مسلئہ کمشیر پر ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے، انسانی حقوق کی خلاف وزری پر او آئی سی نے ہماری حمایت کی ہے۔ او آئی سی اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی موجودگی پر بھی احتجاج کیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی تمام پارٹیوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے۔ وزیر خارجہ نے مسلئہ کمشیر پر اپنا دو ٹوک موقف پیش کیا۔ ہم کشمیریوں کے ساتھ آزادی تک کھڑے رہیں گے۔پاکستان کمشیر کے لوگوں کے ساتھ ہیں جو فیصلہ وہ کریں ہمیں قبول ہے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ سات دہائیاں گزر گئی اب کشمیر پر مزید ظلم برداشت کریں گے۔مودی بھارتیوں کو ناجائز قبضے کے لیے مقبوضہ کمشیر میں منتقل کر رہا ہے، مودی کے گرد بین الاقوامی گھیرا تنگ ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment