اقتصادی رابطہ کمیٹی کی روز ویلٹ ہوٹل کے ذمہ واجب الادا 105 ملین ڈالر کے قرض اور سود کی ادائیگی کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کے ذمہ واجب الادا 105 ملین ڈالر کے قرض اور سود کی ادائیگی کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے قرض واجبات ادا کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی، روز ویلٹ ہوٹل کے ذمہ 105 ملین ڈالر قرض اور سود حکومت ادا کرے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایشیائی بینک کو پاکستانی کرنسی میں آف شور بانڈز جاری کرنے کی اجازت بھی دے دی۔ یہ بانڈز مارکیٹ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جاری کئے جائیں گے۔

ای سی سی نے ٹریول اینڈ ٹورازم کے شعبے کو سالانہ لائسنس فیس کی چھوٹ دینے کی منظوری کے علاوہ سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ کیلئے540 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی ہے۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں کی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔

ای سی سی نے پائیدار ترقی کے اہداف کے پروگرام کیلئے 8 ارب سے زائد کے فنڈز جاری کرنے کی سمری بھی منظور کرلیے ہیں۔ اجلاس میں کامیاب جوان پروگرام تمام شہریوں کے لئے بلا امتیاز شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment