اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

زرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں موجود کارگو آفس کے مشتبہ پارسل میں سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی۔برآمد ہونے والی منشیات کی مقدار 960 گرام ہے۔

زرائع کے مطابق منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ بچوں کی بیڈ شیٹ میں چھپایا گیا تھا۔ پارسل محمد اویس ولد وحید جو کہ فیروز والا لاہور کا رہائشی ہے کی جانب سے لندن میں محمد سعیدکے لئے بک کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment