راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کرنے والے ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی میں راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کرنے والے تینوں ملزمان کو عدالت نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں لڑکی کو برہنہ کرکے نازیبا حرکات، تشدد اور مبینہ زیادتی کیس میں تینون ملزمان محسن ،ارسلان اور عامر کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ملزم ارسلان، محسن اور عامر کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ فیصان رسول کی عدالت میں پیش کیا۔ 

پولیس نے عدالت سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی کہ ملزمان کا چہرہ ویڈیو میں نظر آرہا ہے، اس لیے پنجاب فرانزک لیبارٹری میں پیش کرکے چہرہ کی شناخت کروانی ہے۔ عدالت نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ وارث خان میں لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد اور زیادتی کامقدمہ درج ہے، جب کہ لڑکی برہنہ کیس میں ملوث ملزمان کمسن بچے سے مبینہ بدفعلی کے کیس میں بھی ملوث نکلے۔ عدالت نے کمسن بچے سے مبینہ بدفعلی کے کیس میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

مقدمہ میں نامزد تیسرا ملزم سبحان عدالت پیش نہ ہوا، جبکہ ملزمان محسن اور ارسلان کی مبینہ بدفعلی کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی گئی۔

ملزمان پر تھانہ بنی میں لڑکے سےمبینہ بدفعلی کی کوشش اور ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج ہے۔ مذکورہ مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا شاہد بیگ نے کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment