محرم کی تیاری؛ آئی جی اسلام آباد سے علماء کے وفد کی ملاقات

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذو الفقار خان سے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی. وفد کی سربراہی بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیرآزاد کر رہے تھے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس سے ملاقات کرنے والے وفد میں مولانا عبد الظاہر ، علامہ سجاد حسین، مولانا حبیب الرحمن، مولانا بلال گولڑوی سمیت دیگر جید علماءشامل تھے۔ملاقات کے دوران محرم الحرام اور جشن آزادی کے حوالے سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کے معاملات زیر غور آئے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام میں علماءکرام کا کردار ہمیشہ سے مثالی رہا ہے۔ 14 اگست اور محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ محرم الحرام کے دوران علماءکرام مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment