پاکستان میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہو گئی۔ تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 23 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے بقایا امور پر کام شروع کر دیا ہے۔کورونا وائرس کے باعث انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا کام مکمل نہیں ہو سکا تھا۔

الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور نادرا کو انتخابی فہرستوں میں نظرثانی کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں،جبکہ الیکشن کمیشن 16 ستمبر کو 11 کروڑ 23 لاکھ سے زائد رائے دہندگان پر مشتمل تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت کرے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے رائے دہندگان اپنی ووٹ کا اندراج ،منتقلی اور درستگی کوائف بھی جمع کرا سکیں گے۔ووٹ کا اندراج، منتقلی اور درستگی الیکشن شیڈول جاری ہونے تک ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment